10 اکتوبر 2011 - 20:30

یونان میں ایئر ٹریفک کنٹرولر یونین کی ہڑتال کے باعث 30 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ابنا: یونان میں ایئر ٹریفک کنٹرولر یونین کی ہڑتال کے باعث 30 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ایتھنز میں حکومت کی جانب سے تنخواہوں میں کٹوتی اور دیگر اقدامات کے خلاف ایئر ٹریفک کنٹرولر یونین نے ہڑتال کرتے ہوئے مظاہرہ کیا جس کے باعث 30 سے زائد اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر پھنس کر رہ گئی۔ مظاہرے کے دوران مشتعل مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنے نئے احکامات کو فوری طور پر واپس لے۔
..........
/169